لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعلان آئندہ ہفتے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق اعلان عمران خان آئندہ ہفتے کریں گے، اس سلسلے میں پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آئندہ ہفتے ویڈیو لنک کے ذریعے پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
خیبر پختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس رواں ہفتے جمعہ کے روز اور پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہفتے کے روز ہوگا، جس میں عمران خان دونوں صوبائی پارلیمانی پارٹی ارکان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان موجودہ سیاسی صورت حال میں اپنی حکمت عملی سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔