ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

Published On 29 November,2022 08:25 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہا۔پنجاب کے بعض میدانی علاقے دھند کے زیر اثر رہے۔

اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 09 ،سکردو منفی 06، زیارت منفی 05 ،قلات منفی 04،استور، ہنزہ منفی 03، بگروٹ، شوپیاں، پلوامہ ، گلگت، کالام منفی 02،سرینگر، اننت ناگ، کوئٹہ اور بارہ مولہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔