متنازع ٹوئٹس کیس : اعظم سواتی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

Published On 04 December,2022 12:36 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) متنازع ٹوئٹس کیس میں کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے تحریک انصاف کے سیینٹر اعظم سواتی کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالستار کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں پیشی کے وقت قاسم سوری سمیت دیگر قائدین بھی عدالت آئے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اقبال شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر پیش ہوئے۔

پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو تین روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔
 

 

 

Advertisement