لاہور: ( دنیا نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب وسیم احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب وسیم احمد خان نے ملاقات کی اور چیئرمین عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے پارٹی مفلر پہنا کر شامل کیا، پارٹی رہنما ساجد سردار جوئیہ، آصف بھائی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین اور عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، چیئرمین عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحيت رکھتے ہیں، پی ڈی ایم نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، تحریک انصاف کی سیاست کا محور و مرکز ملکی مفاد ہے، عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا بھی شوق پورا کر لیں انہیں ہر محاذ پر عبرتناک شکست ہوگی۔