کراچی ( دنیا نیوز ) ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے رات گئے ضلع شرقی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جوہر چورنگی، کامران چورنگی اور ملحقہ علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے جوہر چورنگی پر ایک نیا فلائی اوور اور انڈر پاس تعمیر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، ان منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائیگا، منصوبوں کی تکمیل سے جوہر چورنگی پر ٹریفک کے مسائل ختم ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے ہمیں اپنے شہر کو بنانا ہے، شہر کی ترقی اور عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔