شیری رحمان کا نام دنیا کی 25 بااثر ترین خواتین میں شامل

Published On 01 December,2022 04:42 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا نام دنیا کی با اثر خواتین کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فنانشل ٹائمز کی جانب سے سب سے 25 بااثر خواتین کی فہرست کی جاری کی گئی جس میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں 2022 ء کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بااثر خواتین کو ان کے شعبوں میں نمایاں خدمات کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے ۔

معروف جریدے نے شیری رحمان کو ’تحمل مزاج‘ خاتون کا لقب دے دیا ہے۔ اس فہرست میں فن لینڈ کی وزیراعظم، نائب صدر کولمبیا، وزیراعظم بارباڈوس، میگھن مارکل اور دیگر کا نام بھی شامل ہے۔

سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجنٹ نے شیری رحمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ COP27 میں شیری رحمان نے پاکستان میں ماحالیتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کے حوالے سے طاقتور بیان دیا، جس میں انہوں نے خاص طور پر ماحولیاتی تبدیلی کے وجہ سے پیدا ہونے والی ناانصافی کے پہلو کو اُجاگر کیا۔