لاہور: (دنیا نیوز) کینسر کی تکلیف میں مبتلا کمسن بچی سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران سے ملنے کی خواہاں، ملاقات کیلئے کوہاٹ سے زمان پارک پہنچ گئی۔
بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا خوبصورت نامی 5 سالہ بچی کوہاٹ کی رہائشی ہے اور اپنی والدہ کے ساتھ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملنے لاہور میں ان کی رہائشگاہ زمان پارک پہنچی ہے۔
بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال نے بچی کے علاج کیلئے 35 لاکھ روپے طلب کیے ہیں، میرے شوہر 20 ہزار روپے ماہانہ کماتے ہیں علاج کیسے کراؤں۔
کمسن بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہم پشاور اور لاہور کے شوکت خانم میں بچی کا علاج کرانا چاہتے ہیں، اسی سلسلہ میں عرضی لے کر عمران خان سے ملنے آئے ہیں۔