اسلام آباد: (دنیا نیوز) سندھ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج 34 مقدمات سی کلاس کردیے گئے ہیں اور ان کی کسٹڈی اسلام آباد کو دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقدمات ختم ہونے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو اب سکھر سے اسلام آباد پہنچا دیا ہے۔
اعظم سواتی کو سکھرسے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا جہاں اسلام آباد پولیس کے ایس پی رخسار مہدی اعظم سواتی کو اپنے ساتھ لے گئے۔