کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ عمران خان کی جنرل (ر) باجوہ سےکوئی ذاتی دشمنی نہیں، وہ ان کی غلطیوں کی نشاندہی کررہےہیں۔ عمران خان نےکورونا کے دوران جنرل باجوہ کے کام کی تعریف بھی کی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ مریم نواز، شاہدخاقان عباسی نے کہا سٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیرعدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی، عدم اعتماد کےبعد توفوری الیکشن ہونا چاہیےتھا، سندھ ہاؤس میں لوگوں کوبھیڑ، بکریوں کی طرح خریدا گیا۔ عمران خان اس وقت مقبول ترین لیڈرہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اومنی گروپ کی جےآئی ٹی ہماری حکومت میں نہیں بنی تھی، اومنی گروپ کی جےآئی ٹی پرایکشن سے کس نےروکا؟ پی ٹی آئی حکومت میں گیس نہ ملنے پرشورہوتا تھا آج کوئی آوازنہیں اٹھارہا، ان کےپاس اداروں کوٹھیک نہیں لوٹنے کا بڑا اچھا پلان ہوتا ہے، اتفاق سٹیل پرافٹ جبکہ پاکستان سٹیل مل خسارے میں جارہی ہے۔ پورے ملک میں انڈسٹریزبند ہورہی ہے، گزشتہ8ماہ میں مہنگائی نےعوام کی کمرتوڑدی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ 15سال سے ظلم کا سلسلہ جاری ہے، پیپلزپارٹی بتائے اس کی کارکردگی کیا ہے، کراچی تباہ کردیا، اس وقت ملک میں کوئی بھی انویسٹمنٹ کرنےکیلئے تیار نہیں، سیاسی استحکام اورمعیشت ساتھ ساتھ چلتے ہیں، پورے کراچی میں اس وقت گیس کا بحران ہے، ان کےپاس توبڑے بڑے گرو تھے گیس بحران ہی حل نہیں کرسکے۔