خضدار:ہسپتال روڈ پر دھماکا،13 سے زائد افراد زخمی

Published On 19 December,2022 08:50 pm

خضدار: (دنیا نیوز)بلوچستان کے شہر خضدار میں ہسپتال روڈ پر مرکزی بازار میں زور دھماکا ہوا، واقعے میں 13 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک درجن سے زائد زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ عمر فاروق چوک پر بازار کے قریب زور دار دھماکا آگ بھی لگ گئی، دھماکے کا تعین کیا جا رھا ہے کہ دھماکہ کس چیز کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار دھماکہ افسوسناک، ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے:وزیراعلیٰ بلوچستان

واضع رہے کہ جائے وقوعہ شہر کا مرکزی چوک جس کے ارد گرد شاپنگ سینٹرز ہیں، مرکزی سڑک ہونے کی وجہ سے اس پر عام طور پر رش رہتا ہے۔