کوئٹہ: (دنیا نیوز)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضداردھماکے میں شہریوں کے زخمی ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔
وزیر اعلی نے خضدار کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاذ اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت ، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے ملک قوم اور قبائل کے دشمن ہیں، کوئی بھی مذہب اور معاشرہ خون ناحق بہانے کی اجازت نہیں دیتا، واقعہ میں ملوث عناصر اور انکے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لا یا جائے۔
مزید پڑھیں: خضدار:ہسپتال روڈ پر دھماکا،13 سے زائد افراد زخمی
میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خضدار شہر اور قومی شاہراہ کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے، عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔