لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے سیاسی صورتحال پر سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے دوبارہ ملاقات کی۔
ملاقات میں اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ بہت جلد ہمارا وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا، ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی رابطہ کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے ناصر حسین شاہ اور مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان نے ملاقات کے موقع پر رہنماؤں کو پنجاب اسمبلی کے معاملے پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔