لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ صاحب آپ کب آ رہے ہیں وزیر اعلیٰ ہاؤس سیل کرنے؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل میں چودھری مونس الہٰی نے کہا کہ رانا ثناءاللہ صاحب میں 8 کلب سی ایم ہاوس پہنچ گیا ہوں، آپ کب آ رہے ہیں سِیل کرنے؟۔
واضح رہے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گورنر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر4 بجے کے بعد چودھری پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ پنجاب نہ رہنے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس سیل کرنے کا بیان دیا تھا۔