لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ کارکن اور عوام تیاری کر لیں کل گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتجاج کے فیصلے کی منظوری دے دی، کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس کے باہر احتجا ج ہوگا، اب معاملات ایسے نہیں چلیں گے، اب شائد ہمیں کھل کر بات کرنا پڑے گی۔
حماد اظہر نے ہدایت کی کہ کارکن اورعوام تیاری کریں، لائٹنگ کا وسیع انتظام کریں گے، ہمارے رضا کارسکیورٹی پرتعنیات ہوں گے، یہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ جب دل کرے جومرضی کرلیں، اب عوام سوموٹو ایکشن لے گی، لاہور کی ساری تنظیم کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس پہنچے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پورے ملک کے اندر تماشا لگایا گیا ہے، تحریک انصاف کے مینڈیٹ کی توہین کی جا رہی ہے، زرداری پیسے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام خاموش نہیں رہے گی، کل گورنر ہاؤس کے باہر بڑا اجتماع کریں گے، عوام بتائے وہ کیا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ کل ٹھیک 5 بجے عمران خان خطاب بھی کریں گے۔