غلام رسول زاہد کو قائم مقام آئی جی پنجاب بنا دیا گیا

Published On 21 December,2022 09:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب غلام رسول زاہد کو قائم مقام آئی جی پنجاب بنا دیا گیا۔

آئی جی پنجاب کی سیٹ خالی ہونے کی وجہ سے غلام رسول زاہد کو اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد بطور آئی جی پنجاب پولیس کے معاملات دیکھیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب غلام رسول زاہد کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 19 ویں کامن سے ہے، انہوں نے 1991 میں پولیس سروس آف پاکستان جوائن کی، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو پنجاب سے ریلیو کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے جس کی رپورٹ سیکرٹری سروسز کو ارسال کر دی گئی ہے، فیصل شاہکار اقوام متحدہ میں بطور سکیورٹی ایڈوائزر تعیناتی کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتوں سے اپنے دفتر بھی نہیں آر ہے تھے۔