لاہور: (دنیا نیوز ) وفاقی حکومت نے محمد عامر ذوالفقار خان کو انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئ جی ) پنجاب کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محمد عامر ذوالفقار ان دنوں ڈپٹی ڈی جی اینٹی نارکو ٹکس فورس کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے، اس سے قبل آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس، آئی جی اسلام آباد پولیس اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنزسی پی او پنجاب لاہور کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
عامر ذوالفقار کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی پروفیشنل، ایماندار اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے اور وہ پولیس سروس کے واحد آفیسر ہیں جنھوں نے بطور اے ایس پی ، پولیس کے دونوں بڑے میڈلز، قائد اعظم پولیس میڈل اور پاکستان پولیس میڈل حاصل کئے۔
نئے آئی جی پنجاب کا تعلق لاہورسے ہے، انہوں نے 1991 میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی، ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے انیسو یں کامن سے ہے۔
انہوں نے ایس ایس پی ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ایس ایس پی ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب اورایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔
محمد عامر ذوالفقار نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، آر پی اوملتان، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز، سی پی او پنجاب لاہور اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سی پی او پنجاب لاہورکے عہدوں پر فرائض ادا کئے۔