لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کے پاس وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار ہے اور نہ ہی اسمبلی سیشن کے دوران اسمبلی اجلاس بلانے کا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اگر کوئی غیر آئینی قدم ہوا اور اگر اس ملک میں کوئی آئین ہے تو ان پر آئین شکنی کا مقدمہ ہوگا۔
گورنر پنجاب کے پاس نہ وزیراعلی کو ڈی. نوٹیفائی کرنے کا اختیار ہے اور نہ اسمبلی سیشن کے دوران اسمبلی اجلاس بلانے کا. اگر کوئی غیر آئینی قدم ہوا اور اگر اس ملک میں کوئی آئین ہے تو ان پر آئین شکنی کا مقدمہ ہوگا. رانا ثنا کل اپنے بیان سے بھاگ چکا ہے
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 22, 2022
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کل اپنے بیان سے بھاگ چکے ہیں۔