لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 7واں اجلاس ہوا جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
کابینہ کے اجلاس کے موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق میں دراڑیں ڈالنے کی ہر کوشش ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی، کوئی بھی سازش ہمیں عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتی، سازشی عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی۔