پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ، پرویز الٰہی مذاکرات سے مطمئن

Published On 24 December,2022 11:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سلسلہ پی ٹی آئی کمیٹی کےارکان نے چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، چودھری پرویز الٰہی نے مذاکرات سے مطمئن ہونے کا اظہار کر دیا۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اب تک پیشرفت مثبت رہی، مشاورت کےساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، مذاکرات سے مطمئن ہوں، اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اورایم این اے حسین الٰہی بھی موجود تھے جبکہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، سید عباس علی شاہ، علی افضل ساہی اور حافظ فرحت عباس شامل تھے۔

ملاقات میں انتخابی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے غور کیا گیا۔