اسلام آباد: (دنیا نیوز) ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کے درمیان رابطہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق رابطے کے دوران پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر پی ٹی آئی وفد اور سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان کل ساڑھے گیارہ بجے ملاقات طے پائی ہے۔
سپیکر سے ملاقات میں پی ٹی آئی وفد استعفوں کی تصدیق کی حکمت عملی طے کرے گا جبکہ پی ٹی آئی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے دیگر ارکان میں عامر ڈوگر، اسدعمر، فواد چودھری، پرویز خٹک اور اسد قیصر شامل ہیں۔