کوئٹہ : ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ایک اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی ) کے تین اراکین اسمبلی نے پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) میں شمولیت اختیار کر لی۔
بی اے پی کی جانب سے ظہور بلیدی ، سلیم کھوسہ اورعارف محمد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے رکن اسمبلی میر نعمت اللہ زہری پی پی میں شامل ہوئے۔
اراکین اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورپاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔