اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرونا پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مسافروں کی سکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکریننگ کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔
بارڈر ہیلتھ سروسز کی ہدایت پر انٹرنینشل آرائیول لاؤنج میں کورونا ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے، جبکہ انٹرنیشنل آرائیول سمیت ایئر پورٹ کو ڈی انفیکیشن کرنے کے لئے سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔
ہیلتھ کاؤنٹر پر عملے کے ساتھ اے ایس ایف اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں اور سول ایوی ایشن نے درخواست کی ہے کہ مسافر ہیلتھ کاؤنٹر پر موجود عملے کے ساتھ تعاون کریں۔