لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان حکومت پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے جبکہ ذمہ دار صرف مال بنانے میں مصروف ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ لاہور میں بھی چکی کا آٹا 135 روپے کلو مل رہا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے آثار نظر نہیں آرہے، معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے جبکہ ملک کو اس حالت میں پہنچانے والے صرف مال بنانے میں مصروف ہیں۔
پاکستان کی عوام اس رجیم چینج آپریشن کی سب سے بڑی casualty ہے. ناصرف ہماری خودمختاری کا سودا کیا گیا بلکہ ہمیں خوراک اور ادویات سمیت ہر استعمال کی چیز کی قلت کا شکار کر دیا گیا. یہ 22 کروڑ پاکستانیوں کا ملک ہے جس کو ایک مذموم سازش سے اپاہج کیا جا رہا ہے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 2, 2023
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ان چوروں نے اپنی ساری دولت ڈالر میں اکٹھی کی ہوئی ہے لیکن عوام کو دیوالیہ کیا جا رہا ہے، پاکستان کے عوام اس رجیم چینج آپریشن کی سب سے بڑی casualty ہے۔
مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ رجیم چینج کے ذریعے ناصرف ہماری خودمختاری کا سودا کیا گیا بلکہ ہمیں خوراک اور ادویات سمیت ہر استعمال کی چیز کی قلت کا شکار کر دیا گیا، یہ 22 کروڑ پاکستانیوں کا ملک ہے جس کو ایک مذموم سازش سے اپاہج کیا جا رہا ہے۔