متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات دور کرنے اتحادی حکومت کا وفد کراچی پہنچ گیا

Published On 02 January,2023 08:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے اتحادی حکومت کا وفد کراچی پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت کا وفد وزیر اعظم کے خصوصی طیارے پر کراچی پہنچا، وفد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، ملک احمد خان، سردار خالد مگسی، طارق چیمہ اور مولانا عبدالغفور حیدری شامل ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کا وفد بلاول ہاوُس پہنچ گیا، گورنر سندھ کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کا وفد بھی بلاول ہاؤس پہنچ گیا ہے، ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول، وسیم اختر، فیصل سبزواری اور جاوید حنیف سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

واضح رہے متحدہ قومی موومنٹ کچھ عرصے سے کراچی میں نئی حلقہ بندیاں نہ ہونے کی وجہ سے ناراضی کا اظہار کر رہی ہے، گزشتہ روز خالد مقبول صدیقی نے مسئلہ حل نہ ہونے پر حکومت سے علیحدگی کا بیان دیا جس کے بعد وفاقی حکومت متحرک ہو گئی۔
 

Advertisement