اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعاون رواں برس بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
چینی سفیر اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا، پاکستانی وزیر خارجہ اور چینی سفیر نے ملاقات میں سی پیک منصوبہ کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔
Delighted to receive @AmbNong today. Reviewed achievements of relations in past year and agreed to maintain momentum in 2023 through:
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 2, 2023
- High-quality development of CPEC
- Stronger ppl-to-ppl contacts
- Accelerate post-flood reconstruction to build back better pic.twitter.com/0QyHj1fzas
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی سفیر نے سیلاب کے بعد تعمیر نو کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔