لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا جس کی صدارت بلاول بھٹو اور آصف زرداری مشترکہ طور پر کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے اس اہم اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات اور اتحاد پر تفصیلی غور کیا جائے گا اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی پالیسیاں بھی زیر بحث آئیں گی، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے وفاقی وزرا اور مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔
واضح رہے یہ اجلاس پنجاب میں ہونے والی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے، غالب امکان ہے کہ اس اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے بھی کوئی حکمت عملی بنائی جائے گی۔