اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاستدان نہیں تھے محض کٹھ پتلی تھے، اب ان کے پاس صرف شیخ رشید ہی رہ گیا ہے جس کا کام کرائے کے مسخرے جیسا ہے تاہم اب دونوں کا کام صرف بونگیاں مارنے کا رہ گیا ہے۔
وزیر مملکت نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کے بچے میانوالی میں کھیتی باڑی کر رہے ہیں یا نان بائی کی دکان کھول رکھی ہے؟ عمران خان ایک ایسے وزیراعظم تھے جو برطانیہ اور امریکہ سفارتی استثنیٰ حاصل کر کے جاتے تھے۔
فیصل کریم نے کہا کہ یہی حال بھارتی وزیراعظم مودی کا تھا کہ وہ بھی سفارتی استثنیٰ کی پناہ میں امریکہ گئے، عمران خان نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کا مکمل حق ادا کیا، انہوں نے پوری کوشش کی کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے اور عالمی سطح پر کوئی ملک پاکستان کا دوست نہ رہے۔