لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا جبکہ کئی ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق سعودی ایئرلائن کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 737 آج دوپہر 2 بجے تک تاخیر کا شکار ہے جبکہ ایئر بلیو کی لاہور سے ریاض جانے والی پرواز 474 صبح دس بجے تک تاخیر کا شکار ہوگئی۔
حکام کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز 279 اسلام آباد سے آپریٹ کی جائے گی جبکہ پی آئی اے کی کویت سے لاہور آنے والی پرواز 206 اسلام آباد لینڈ کرے گی۔
حکام نے بتایا کہ پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 203 بھی اسلام آباد سے آپریٹ کی جائے گی جبکہ ایئر بلیو کی لاہور سے دوبئی جانے والی پرواز 410 شام 5 بجے روانہ ہوگی۔
اتحاد ایئر کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پروازیں 243 اور 244 منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ ایئر بلیو کی دبئی سے لاہور آنےوالی پرواز 411 رات 12:30 تک تاخیر سے پہنچے گی۔
ایئر بلیو کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 471 شام 7 بجے تک جبکہ اتحاد ایئر کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز 241 دوپہر دوبجے تک تاخیر کا شکار ہے ، اتحاد ایئر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 دوپہر 3 بجے کے بعد روانہ کی جائے گی۔