سجاول: (دنیا نیوز) سجاول کے ساحلی علاقے جاتی کے قریب سمندری حدود میں مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی۔
پاکستان فشر فوک کے مطابق کشتی میں سوار 5 ماہی گیر ڈوب گئے، ایک ماہی گیر نے تیر کر جان بچالی، 4 ماہی گیر لاپتہ ہیں، لاپتہ ہونے والے ماہگیروں میں اسماعیل بوریو، اعجاز بوریو، عرفان بوریواور نیاز علی بوریو شامل ہیں۔
ڈوبنے والے ماہی گیروں کے ورثا نے لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کرنے کے لئے انتظامیہ سے اپیل کی ہے، انتظامیہ کی جانب سے ماہی گیروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کشتی تیزہواؤں کے باعث طوفانی لہروں میں کنٹرول نہ ہوسکنے کی وجہ سے ڈوبی۔