کراچی: (دنیا نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی سردار فتح محمد اور باپ پارٹی کے نوابزادہ جمال رئیسانی ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
سردار فتح محمد حسنی نے کراچی میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی جس کے بعد ان کی پارٹی رکنیت دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔
باپ پارٹی کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر طاہر محمود بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے جبکہ باپ پارٹی کے رہنماء نوابزادہ جمال رئیسانی بھی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں نے سابق صدر آصف زردای سے ملاقات کی جبکہ بلوچستان سے مزید سیاسی رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔