راولپنڈی : (دنیا نیوز) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو وقت کی روٹی کےلیے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو گئی ہے، اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک بیان میں کہا ہے زرمبادلہ کےذخائر4.5ارب ڈالررہ گئے جو20 روز سے کم کاامپورٹ ہے، 9ماہ کی تباہی اورڈیفالٹ سےبچنےکاروڈمیپ چاہیے۔
سابق وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ 76رکنی کابینہ ایک آٹےکاتھیلا نہیں دےسکی، 100دنوں میں الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے ۔
2وقت کی روٹی کےلیے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو گئی ہےاب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہےزرمبادلہ کےذخائر4.5ارب ڈالررہ گئےجو20روزسےکم کاامپورٹ ہے9ماہ کی تباہی اورڈیفالٹ سےبچنےکاروڈمیپ چاہیے76رکنی کابینہ ایک آٹےکاتھیلانہیں دےسکی100دنوں میں الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 8, 2023
واضح رہے کہ ملک میں آٹے کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے ، گزشتہ روز میرپور خاص میں سستے آٹے کے حصول کے لئے سٹال پر ہونے والی دھکم پیل میں ایک شہری ہجوم کے پیروں تلے دب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔