لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اعلان کیا ہے کہ 2 جنوری بروز پیر سے سکول کھل رہے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ " کل سکول کھلے ہیں، باقی سب فیک نیوز ہیں، میری بات پر یقین کریں۔ خوش آمدید."
Schools are open tomorrow. All the rest are FAKE NEWS. Believe this. Welcome back.
— Murad Raas (@DrMuradPTI) January 8, 2023
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر سکولوں کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے مختلف نوٹیفکیشنز گردش کررہے ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
تاہم وزیر تعلیم کے اپنے بیان کے بعد والدین اور طلبہ کیلئے صورت حال مکمل طور پر واضح ہوگئی ہے۔
اس سے قبل سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےصوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کی تردید کی تھی۔
یاد رہے کہ 29 دسمبر کو سردی کی شدت میں اضافے کے باعث نجی اور سرکاری سکولوں، کالجوں میں تعطیلات کو بڑھاتے ہوئے 8 جنوری تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔