پشاور: (دنیا نیوز) اپوزیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے لئے ریکوزیشن میں جمع کرا دی گئی۔
اے این پی اراکین اسمبلی نے سیکرٹری اسمبلی کو اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی، اجلاس اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اور باقی پارلیمانی لیڈر کی مشاورت سے بلایا گیا، ریکوزیشن میں مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بدامنی اور دیگر ایشو شامل ہیں۔
سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ ہم انتظار میں تھے کہ صوبائی حکومت اسمبلی اجلاس بلائے گی لیکن وہ نہیں بلا سکی، امید کرتے ہیں کہ بر وقت اجلاس شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت آئینی حقوق سے دستبردار نظر آرہی ہے، خیبر پختونخوا اور اس کے عوام کو فٹبال بنا دیا گیا ہے۔