پرانا اور مردہ کیس ہے، وارنٹ گرفتاری پر بیرسٹر سیف کا ردعمل

Published On 06 January,2023 12:05 am

پشاور: (ویب ڈیسک) وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف ردعمل میں کہا ہے کہ یہ کئی سال پرانا اور مردہ کیس ہے، اچانک سی ڈی اے کو کیس یاد آگیا اور وارنٹ جاری کردیا۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مقدمے پر کارروائی سے متعلق مجھے کبھی مطلع نہیں کیا گیا، میرے وکلاء قانونی طور پر اس کیس کو دیکھیں گے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتار جاری کیے ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف کی جانب سے مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے، عدالت نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ بیرسٹر محمد علی سیف کو 11 جنوری کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔