پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا ہیلی کاپٹر اور یونیورسٹی پر سیاست چھوڑ دے، اپنے آئینی ذمہ داری نبھائے۔
صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے 233 ارب روپے روکے، آپ کی پارٹی کے سربراہ صوبے کو پیسہ نہ دینے کی بات کرتے ہیں، اس کا مطلب کیا ہے، صوبے کا گورنر ہوتے ہوئے آپ اس بیان کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وفاق سے صوبے کو پیسے دلائیں تو یونیورسٹیوں کا مسئلہ بھی ہو جائے گا، جس بیٹے کے الیکشن پر 20 کروڑ خرچ کئے اور مئیر بنایا تو ان کو بھی فنڈز مل جائے گا۔