لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صورتحال کے بعد مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کا اجلاس وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی صدارت میں ہوا۔
اہم اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی اور آزاد ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب میں تبدیل ہوتی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اس موقع پر ایوان میں کسی بھی قسم کی دھونس کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے حکمت عملی طے کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ ڈرامہ ہے، پنجاب ہمارے پاس واپس آ چکا: رانا ثنا اللہ
واضح رہے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ ہمیں معلوم ہے تحریک انصاف کے پاس نمبرز پورے نہیں، ان کے 6 سے 8 اراکین اسمبلی بیرون ملک ہیں اور ہمارے پاس ٹریول ہسٹری موجود ہے، یہ 176 بندے اکٹھے کر کے 187 کا ڈرامہ کرتے ہیں۔