کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ بلدیات سندھ نے کراچی ڈویژن اور ضلع حیدرآباد کی بلدیاتی حلقہ بندیاں منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں دسمبر 2021 میں حکمنامے کے ذریعے بلدیاتی حلقہ بندی کی گئی تھی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات نے کابینہ کی منظوری کے بعد منسوخی کا حکم نامہ جاری کیا۔
دسمبر 2021 کے حکم نامے کے تحت کراچی ڈویژن میں 25 ٹاؤنز اور 246 یوسیز بنائی گئی تھیں، حیدرآباد میں ڈسڑکٹ کونسل ختم کر کے 9 ٹاؤنز اور 160 یوسی بنائی گئی تھیں۔
کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کی حلقہ بندی کے گزشتہ حکم نامے منسوخ کرنے کے فیصلے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا۔