کراچی: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کروانے کے فیصلے کے بعد سندھ حکومت نے قانونی ٹیم کا اجلاس فوری طلب کر لیا۔
چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری بلدیات سے بھی رپورٹ طلب کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کی درخواست مسترد، بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہونگے: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے کس قانون کے تحت صوبائی حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا قانونی ٹیم آگاہ کرے گی، صوبائی حکومت نے نئی صورتحال پر بھی غور شروع کر دیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے انتخابات 15 جنوری کو ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔