خون چوسنے والی جماعتوں سے مقابلہ، کل ووٹرز ثابت کریں نیا پاکستان آرہا ہے:عمران

Published On 14 January,2023 12:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ 30 سال سے ملک کا خون چوسنے والی سیاسی جماعتوں سے ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں اور ووٹرز نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ 30 سال سے ملک کا خون چوسنے والی سیاسی جماعتوں سے ہے اور ووٹرز نے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے کہ نیا پاکستان آرہا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کو عروج پر لے جانے والی ایک مختلف سیاست ہو گی۔
 

Advertisement