بلدیاتی انتخابات: کراچی میں 43 ہزار 605 پولیس اہلکار تعینات

Published On 14 January,2023 04:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کراچی میں پولیس کے 43605 سے زائد اہلکار الیکشن کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے ایسٹ زون میں ٹوٹل 17588 افسران و ملازمان تعینات کئے گئے ہیں جن میں ضلع ایسٹ میں 6533 اہلکار، ضلع ملیر میں 4837 اہلکار اور ضلع کورنگی میں 6218 اہلکار شامل ہیں۔

ساؤتھ زون میں ٹوٹل 11627 افسران و ملازمان تعینات کئے گئے ہیں جن میں ضلع ساؤتھ میں 2155 اہلکار، ضلع سٹی میں 4558 اہلکار اور ضلع کیماڑی میں 4914 اہلکار شامل ہیں۔

ویسٹ زون میں ٹوٹل 14390 افسران و ملازمان تعینات کئے گئے ہیں جن میں ضلع سینٹرل میں 9672 اہلکار، ضلع ویسٹ میں 4718 اہلکار شامل ہیں، شہر میں 4997 پولنگ اسٹیشنز پر 26050 پولیس افسران و اہلکار الیکشن ڈیوٹی سر انجام دینگے۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 1048 پولنگ سٹیشنز پر 5844 افسران و ملازمان جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 2046 پولنگ سٹیشنز پر 11206 اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 1903 پولنگ سٹیشنز پر 9000 افسران و ملازمان الیکشن ڈیوٹی سر انجام دینگے۔

جن میں3968 کوئیک ریسپانس فورس، 6600 اہلکار بطور ریزرو اور 7642 Auxiliary (معاون) اہلکار جبکہ 3180 متفرق اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے، پولیس کی معاونت کے لئے ایف سی کے 200 اہلکار اور رینجرز کے 500 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔

کراچی پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ عوام کے جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
 

Advertisement