کراچی: (دنیا نیوز) کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اورحیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی درخواست پر اجلاس طلب کیا ہے۔
اجلاس چیف الیکشن کمشز کی زیر صدارت دوپہر ایک بجے ہوگا جس میں سندھ حکومت کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کی ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید اور دیگر شریک ہوں گے جب کہ کراچی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔