کراچی: (دنیا نیوز) سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید نے کراچی و حیدرآباد کےعوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کی تیاری کریں، سب کچھ ٹھیک ہوگا، پولیس و رینجرز کی خاطر خواہ نفری تعینات ہوگی، گھبرانے کی کوئی بات نہیں، تھریٹ الرٹ کوئی سیریس چیز نہیں۔
اپنی گفتگو میں سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا واضح فیصلہ آچکا ہے، اب بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کی کوئی وجہ نہیں، تمام جماعتوں نے جس جگہ پر کوشش کرنی تھی وہ کر لی، الیکشن کمیشن میں باقاعدہ سب کو سنا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی درخواست مسترد، بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہونگے: الیکشن کمیشن
ان کا کہنا تھا کہ اب سارے الیکشن کی تیاری کریں، سکیورٹی اداروں نے یقین دلایا ہے کہ پوری تیاری ہے، سندھ حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا اندازہ ہے، الیکشن کروانا قومی فریضہ ہے۔