اسلام آباد: (دنیا نیوز) سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں 3 دن کے لئے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مرکزی کنٹرول روم کل سے ہی کام شروع کرے گا اور نتائج آنے تک بلا تعطل کام جاری رکھے گا، مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد سے سینئر افسران انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کریں گے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن، کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر سے انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے، پولنگ کے دوران کسی قسم مداخلت کی برداشت نہیں کیا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔