الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام ، اس کا جائزہ لے رہے ہیں: شرجیل میمن

Published On 13 January,2023 03:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق سندھ حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے، کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جو آئین و قانون سے متصادم ہو۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق اپنا اختیار استعمال کیا، ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اس فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں، آرڈیننس لانے کے حوالے سے اطلاع نہیں، کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جو آئین و قانون سے متصادم ہو۔

یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی الیکشن: سندھ حکومت نے قانونی ٹیم فوری طلب کر لی

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی سکیورٹی کے لئے فوج اور رینجرز معذرت کر چکی جب کہ الیکشن میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی وفاق کا اختیار ہے۔

 

Advertisement