کراچی : ( دنیا نیوز ) کراچی اور حیدر آباد میں 15جنوری ( کل ) کو بلدیاتی انتخابات ہونگے یا نہیں اس حوالے سے ابھی ابہام برقرار ہے۔
سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو چکا ہے ، 22 نومبر 2022 کو الیکشن کمیشن نے15جنوری کو الیکشن کرانے کا حکمنامہ جاری کیا تھا۔
سندھ حکومت کا الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نےمنسوخ کر دیا تھا۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کے خدشات کا اظہار کیا ہے جبکہ غیر یقینی کی صورتحال کے سبب امیدوار بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔