کراچی بلدیاتی انتخابات ، پولیس کا سکیورٹی پلان سامنے آگیا

Published On 14 January,2023 02:41 pm

کراچی : (ویب ڈیسک ) شہرقائد کراچی میں کل ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ۔

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے  حکام  کا کہنا ہے کہ کراچی میں تعینات پولیس اہلکاروں کی مجموعی تعداد 35 ہزار 360 ہے جبکہ 17 ہزار 231 اہلکار سندھ کے دیگر اضلاع سے بلوائے گئے ہیں ۔ بلدیاتی الیکشن کیلئے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں 6 سے 8 اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔

کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریزرو فورس کو الرٹ رکھاجائے گا جبکہ سندھ بھر کے ٹریننگ سینٹرز، سی ٹی ڈی یونٹ، ایس ایس یو اور ضلعوں سے نفری بلوائی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کل کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ پولیس نے یہ بھی کہا تھا کہ ماحول سازگار نہیں ، فوج تعینات یا بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں۔
 

Advertisement