سندھ بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کا ووٹرز کے لیے ہدایت نامہ جاری

Published On 14 January,2023 06:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایت نامہ کے مطابق ووٹرز پولنگ سٹیشن پر اپنا قومی شناختی کارڈ لازمی ساتھ لائیں۔

ہدایت نامہ میں بتایا گیا ہے کہ چئیرمین اور وائس چئیرمین کے لئے بیلٹ پیپر گرین ہو گا، ٹاؤن اور میونسپل کمیٹی کے لئے نیلے بیلٹ پیپرز استعمال ہوں گے، ووٹرز اپنے ووٹ کی رازداری کا ہر حال میں خیال رکھیں۔
 

Advertisement