لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ، وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کی منظوری دے دی ہے، صدر مملکت بہت جلد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے کہیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا، پی ٹی آئی پرامید ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کو ووٹ نہیں دے گی،مسلم لیگ ن کے 5 ایم این اے بھی غیر حاضر رہیں گے۔
یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پی ڈی ایم کے درمیان حلقہ بندیوں کے معاملے پر اختلافات ہیں اور ایم کیو ایم حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی بھی دے چکی ہے۔