لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں ایک اور ڈویژن کا اضافہ کرتے ہوئے ضلع میانوالی کو بھی ڈویژن کا درجہ دے دیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہیٰ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ضلع میانوالی کو باقاعدہ طور پر ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔
اس حوالے سے پنجاب کابینہ کی جانب سے لیز پرائیر کرافٹ لینے کا ایجنڈا ڈراپ کر دیا گیا ہے۔