لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو ان کے عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
لارجر بینچ کی سربراہی جسٹس عابد عزیز شیخ کریں گے دیگر ججز میں جسٹس چودھری اقبال، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں، درخواست مقامی وکیل شبیر اسماعیل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کو گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے خط لکھا گیا، دونوں سربراہان نے خط کا جواب نہیں دیا، گورنر پنجاب بغیر کسی وجہ کے اعتماد کا ووٹ کا نہیں کہہ سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلی کی تحلیل اہم ذمہ داری، نہیں چاہتا یہ کام عجلت میں ہو، گورنر پنجاب
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ اعتماد کے ووٹ کیلئے 4 سے 7 روز درکار ہوتے ہیں، گورنر جاری اجلاس میں ووٹ کا نہیں کہہ سکتا، ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ لارجر بینچ 16 جنوری کو درخواست کی سماعت کرے گا۔